پاک فوج نے کنٹرول لائن پر جاسوسی کرنے والے انڈین آرمی کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ یہ واقعہ پچیس فروری کو پیش آیا جب بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن پر جاسوسی کررہا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے مار گرایا۔
پاک فوج کی جانب سے دن ایک بجے کے قریب کارروائی کی گئی جبکہ کواڈ کاپٹر کی باقیات بھی گزشتہ روز مل گئی ہیں۔ کواڈ کاپٹر پر انڈین آرمی کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے کو پانچ سال بھی مکمل ہوگئے ہیں جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مختصر فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی طیارے کو مار گرایا تھا۔ جوابی کاروائی کے دوران پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔