ایبٹ آباد شہر کے انتہائی گنجان آباد علاقے نڑیاں میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قریبی عزیز کو قتل کر دیا گیا .
پولیس نے وقوعہ کے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مقتول کی شناخت ناصر ولد اسحاق سکنہ حویلیاں سے ہوئی ہے جسے ابراہیم ولد ریاست سکنہ گرگا جس نے لین دین کے معمولی تنازعہ پر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا قاتل مقتول کی اہلیہ کا بھتیجا بتایا جاتا ہے جس نے معمولی معاملے پر قیمتی انسانی جان لے لی ملزم کو تھانہ سکندر آباد پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔