نئے تعینات ہونے والے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آئندہ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جس میں وہ اہل غزہ کے لئے آواز اٹھائیں گے
دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، "نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 4-5 مئی کو گیمبیا کے شہر بنجول میں ہونے والے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔”
ایف او کے مطابق، ڈار، جنہیں گزشتہ ہفتے ملک کا دوسرا نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا، سربراہی اجلاس سے قبل 2-3 مئی کو ہونے والے او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے تاکہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے اور نتائج کی دستاویزات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
اپنے دورے کے دوران، وزیر خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی پر اسلام آباد کے نقطہ نظر کے بارے میں بات کریں گے – جہاں گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں 35,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں – اور مقبوضہ جموں و کشمیرکے لوگوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں بات کریں گے
امت مسلمہ کو درپیش مشائل کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ڈار دیگر مسائل جیسے کہ امت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورتوں، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل، دہشت گردی اور دیگر عالمی چیلنجز پر بھی توجہ دیں گے۔