پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے۔
صحافیوں کے تحفظ پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ سال 2024 مین چھے صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ 11 پر قاتلانہ حملے ہوئے۔
تنظیم کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون تو موجود ہے تاہم اس کے باوجود حکومتیں ان قوانین کو پوری طرح نافذ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں اور اسی سبب ہی صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 سے لے کر اگست 2024 کے دوران صحافیوں کے خلاف 57 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔