پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا
غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گشتاسب خان 105,249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ نواز شریف نے 80,382 ووٹ حاصل کیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مانسہرہ کےکئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نےدرخواست میں کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا، اس لیے NA-15 کے نتائج کو اس وقت تک روک دیا جانا چاہئے جب تک کہ معاملے کی مکمل تحقیقات اور حل نہیں ہو جاتا۔