عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز این اے 118 سے کامیاب ہوگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 118 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق این اے 118 لاہور 2 سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک دوسرے نمبر پر ر ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق حمزہ شہباز نے 105960 ووٹ لیے اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ ملے۔