مظفرآباد کے علاقے میرا تنولیاں میں نامعلوم نوجوانوں نے لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران تشدد سے بچنے کیلئے لڑکی نے کھائی میں چھلانگ لگادی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی ۔
مظفر آباد: پولیس کے مطابق علاقہ میرا تنولیاں میں نوجوانوں کی جانب سے تشدد سے بچنےکیلیے لڑکی کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی
پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ تشدد کرنے والے نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔