مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں ایوب پل سے ایک نوجوان لڑکی کی دریاے کنہار میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لڑکی کی لاش کودریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔
مانسہرہ: ریسکیو حکام کے مطابق کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی بالاکوٹ میں قائم کرده ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر رسپانس کیا اور چند ہی گھنٹوں میں مقامی افراد کی مدد سے لڑکی کی لاش کو دریا سے نکال لیا ۔
ریسکیور غوطہ خور ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کرتے ہوے دریا سے لڑکی کی لاش کو ریکور کرتے ہوے ریسکیو ایمبولینس میں تحصیل ہیڈ كواٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش بھی شروع کر دی ہے ۔