مانسہرہ میں بٹراسی کے مقام پر کیری ڈبہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
مانسہرہ : اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹرز بمع فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جان بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق بچے کی شناخت 4 سال کے عبدالواسع کے نام سے ہوئی ۔
زخمی ہونے والوں میں 15 سال کے رفیع، 40 سال کے ہارون، دو خواتین شامل ہیں ۔
ریسکیو کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرکے پیشہ ورانہ طریقہ کار سے فائر فائٹنگ کرکے آگ پر مکمل قابو پالیا جبکہ تمام زخمی افراد کو بٹراسی آرمی کیمپ میں فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ۔


