آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو فراہم کرنے پر پر جنید مسیح نامی ملزم کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔
ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے خصوصی عدالت میں حساس معلومات غیرملکی سفارت کاروں کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 3 اور4کےتحت جنید مسیح کو تین سال قیدکی سزا سنا دی، کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے سنایا۔
جنید مسیح پر غیر ملکی سفارتکاروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔