فنڈز اور گاڑیوں کی کمی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) کو گزشتہ سال شروع کی گئی ایکسپریس میٹرو بس سروس کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔
اس فیصلے کو مسافروں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘نان اسٹاپ’ بس سروس نے ان کے وقت کے کم از کم 20 منٹ کی بچت کی۔پی ایم اے کے جنرل منیجر آپریشنز عزیر شاہ کے مطابق کل 68 گاڑیوں میں سے 7 میٹرو بسیں ایکسپریس منصوبے کے لیے مختص کی گئیں۔ تاہم، ابتدائی طور پر مثبت ردعمل کے باوجود، میٹرو ایکسپریس سروس مالی طور پر غیر پائیدار ثابت ہوئی۔اس نے پی ایم اے کو باقاعدہ بس سروس پر واپس جانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بسیں تمام 24 بس سٹیشنز پر رکیں گی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی صدر کو اسلام آباد پاکستان سیکرٹریٹ سے جوڑنے والی ایکسپریس میٹرو بس سروس صرف سات اسٹاپوں کے ساتھ چلتی ہے۔ دوسری طرف، دونوں شہروں کے درمیان 24 اسٹاپوں پر مشتمل باقاعدہ بس سروس تقریباً 50 منٹ لیتی ہے۔ 6 روڈ میٹرو سٹیشن سے متعلق عزیر شاہ کا کہنا تھا کہ سٹیشن کھولنے میں تاخیر کی وجہ بھی ڈویژنل انتظامیہ کے سٹیشن کے افتتاح کے لیے ‘خصوصی تقریب’ منعقد کرنے کے فیصلے سے منسوب ہو سکتی ہے۔ تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شرکت کریں گے۔