Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر، آج مشتری، زمین اور سورج کے ساتھ سیدھی لکیر میں آجائیں گے

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری دیدی
    خاص خبریں نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری دیدی

    نومبر 23, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa government approves creation of separate unit of Special Branch Police
    سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبرپختونخوا حکومت نے سپیشل برانچ پولیس کو باقاعدہ سپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی،  انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے گئے ۔

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی سپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویری فیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

    بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے، گزشتہ سال سپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی اور اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن کی، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشنز بھی انجام دی گئیں ۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں سپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلق کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے ۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے، سپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں سپیشل برانچ کیلئے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    Next Article غزہ میں اسرائیلی حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026

    فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر، آج مشتری، زمین اور سورج کے ساتھ سیدھی لکیر میں آجائیں گے

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر، آج مشتری، زمین اور سورج کے ساتھ سیدھی لکیر میں آجائیں گے

    جنوری 10, 2026
    پوٹھوہار

    ڈی پی او مری کی ہدایت پر فحاشی کے خلاف بڑی کارروائی، 14 افراد گرفتار

    جنوری 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 9, 2026

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ نے کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ…

    خاص خبریں

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    جنوری 8, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026
    خاص خبریں

    فلکیات کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر، آج مشتری، زمین اور سورج کے ساتھ سیدھی لکیر میں آجائیں گے

    جنوری 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.