Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    پیٹروليم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    فروری 15, 2026
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ضلع کُرم امن معاہدے کے نکات کے ٹو ٹائمز کو موصول
    خاص خبریں جنوری 1, 2025

    ضلع کُرم امن معاہدے کے نکات کے ٹو ٹائمز کو موصول

    جنوری 1, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    K2 Times received the points of the Kuram Aman Agreement
    کسی بھی شرپسند کو علاقے کے لوگ پناہ یا قیام و طعام میں معاونت نہیں کریں گے،معاہدہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ضلع کرم میں دو فریق کے درمیان جاری تنازعے کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کی کوششیں رنگ لے آئیں تاہم اب دونوں فریق کے درمیان امن معاہد طے پاگیا ہے جس کے نکات کے ٹو ٹائمز کو موصول ہو چکے ہیں جو درج ذیل ہیں !

    معاہدے کے مطابق مقامی امن کمیٹی کسی بھی تنازعے کی صورت میں اسے حل کرے گی اور ناکامی کی صورت میں ضلعی کمیٹی معاملے کو  دیکھے گی ۔

    مقامی کمیٹیوں کی ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے ۔

    معاہدے کا ایک اہم نکتہ بھاری اسلحہ جمع کرنا اور مورچے مسمار کرنا ہے، اس کا فیصلہ صوبائی کابینہ اور ایپکس کمیٹی پہلے ہی کر چکی ہے  ۔

    معاہدے کا ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ مورچوں کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا اور سڑکوں اور شاہراہوں کی حفاظت  کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    معاہدے کے نکات میں یہ بھی شامل ہے کہ علاقے میں کسی قسم کی کارروائی کی صورت میں قریبی گاؤں کے رہائشی ذمہ دار ہوں گے ۔

    معاہدے کا ایک اور نکتہ سوشل میڈیا اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے حوالے سے ہے، جس کے مطابق ایسا افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

    معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ اس امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا ۔

    ضلع کرم میں 2007 سے 2011 کے درمیان ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات کے دوران مری میں ایک معاہدہ فریقین کے مابین ہوا تھا جس کو ’’مری معاہدہ‘‘ کہا جاتا ہے ۔

    تاہم معاہدے کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع حالات کے مطابق معروضی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مری معاہدے پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے ۔

    معاہدے میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کے حوالے سے  لکھا گیا ہے کہ تمام سرکاری سڑکوں پر کسی قسم کی کارروائی کرنے پر حکومت ایکشن لے گی جبکہ کسی بھی شرپسند کو علاقے کے لوگ پناہ یا قیام و طعام میں معاونت نہیں کریں گے۔

    معاہدے کے مطابق جن علاقوں سے بجلی، ٹیلی فون یا کیبل گزرتی ہے یا مستقبل میں گزاری جائیں گی یا روڈ تعمیر کرنے کی ضرورت پڑی، تو فریقین کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

    معاہدے کے ایک نکتے میں لکھا گیا ہے کہ آئندہ فریقین پناہ میں لیے گئے افراد کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائیں گے اور لاشوں کی بے حرمتی نہیں کی جائے گی ۔

    معاہدے میں سرکاری ملازمین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں احسن طریقے سے خدمات کی سرانجام دہی میں مشران پشتون ولی دستور کے مطابق مہمان کی حیثیت سے دیکھ بھال کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوہاٹ میں گرینڈ جرگے کی کوششیں رنگ لے آئی، کرم معاملے پر جرگہ فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے
    Next Article اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کیلئے بڈ اوپننگ میٹنگ آج ہوگی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پیٹروليم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    فروری 15, 2026

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026

    بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    پیٹروليم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    فروری 15, 2026
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026
    پوٹھوہار

    بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    فروری 11, 2026

    مسلط کی گئی شہادت, تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    پاکستانی معاشرے میں تشدد کے تجربے کو سمجھنے کے لیے اب یہ کافی نہیں رہا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

    فروری 14, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    پیٹروليم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    فروری 15, 2026
    حکومت

    وفاقی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف ملک گیر بڑے آپریشن کا فیصلہ

    فروری 15, 2026
    فیچرڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت پاکستانی ٹیم کو 61 رنز سے ہرادیا

    فروری 15, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.