Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مارچ 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
    خاص خبریں اکتوبر 23, 2024

    جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    اکتوبر 23, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی 26 اکتوبر 2024 سے3 سال کیلئے ہوگی۔

    اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔ صدر کی توثیق کے بعد جسٹس یحیی آفیریدی نئے چیف جسٹس بن گئے۔

    یاد رہے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا تھا ۔ نئے چیف جسٹس کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال اور عمر کی حد 65 برس ہوگی۔ گزشتہ روز 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے نام فائنل کرنے کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے  جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کیا۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی ایک کے مقابلے میں 8 ووٹوں سے ہوئی۔ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جسٹس منصورعلی شاہ کے حق میں ووٹ دیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہیں۔28 جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بننے والے جسٹس یحیٰی آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ کا حصہ رہے جبکہ مخصوص نشستوں کے کیس میں اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا ۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی کا کیریئر

    23 جنوری 1965 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والے یحیٰی آفریدی نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی،  گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے معاشایات کی ڈگری لی۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج  کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں بطور وکیل پشاور ہائیکورٹ پریکٹس شروع کی، 2004میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا، خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

    سنہ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 15مارچ 2012 کو مستقل جج کا منصب سنبھال لیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    جسٹس یحیٰی آفریدی 28  جون 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے اور مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی آگاہی واک کی گئی
    Next Article کے ٹو ٹی وی پر مشی خان کا مارننگ شو ۔ خواتین کا اولین انتخاب
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    مارچ 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    اسلام آباد

    معروف ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف آوٹ لوفرہ کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

    مارچ 22, 2026
    شوبز

    ڈھیڈی شو پشاور اور کوہاٹ میں بھی ریکارڈ کیا جائے، مقامی فنکاروں کا مطالبہ

    فروری 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.