جہلم ویلی کے علاقے چٹھیاں بازار میں قائم رحمانیہ میڈیکل سٹور اینڈ کلینک کو سیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پندرہ سال سے زیادہ عرصہ سے چٹھیاں بازار میں رحمانیہ میڈیکل سٹور اینڈ کلینک لیبارٹری کے نام سے مشہور ڈاکٹر کامران کھوکھر نامی شخص جو جعلی ڈسپنسر ڈپلومہ پر ڈاکٹر بن کر عوام پر پریکٹس کر رہا تھا جسے سادہ لوح لوگوں نے مسیحا سمجھ رکھا تھا جو ہر بیماری کا علاج ٹیکوں سے کرتا رہا جس پر لوگوں کو وقتی سہولت مل جاتی تھی متعدد بار اس کے کلینک لیبارٹری کو سیل کیا گیا لیکن بعد ازاں ڈیل کر کے کھول دیا جاتا رہا
گزشتہ دنوں عوام کو علاج معالجے کے نام پر لوٹنے والے جعلی ڈاکٹر کا ڈپلومہ جعلی ثابت ہو گیا جس پر رحمانیہ میڈیکل سٹور کلینک اینڈ لیبارٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔عوامی شکایات اور ریکارڈ ویری فکیشنُ کے دوران PMF زیر نمبر 171599 کے تحت مسٹر کامران ولد منیر احمد کا میڈیکل ڈپلومہ جعلی ثابت ہوا -جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر جہلم ویلی ڈاکٹر طاھر رحیم مغل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راجہ لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رحمانیہ میڈیکل سٹور اینڈ کلینک سیل کرتے ہوئے احکام بالا کو مزید کاروائی کا تحریک کر دیا ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری آذاد کشمیر وزیر صحت آزاد حکومت سیکرٹری صحت آزاد کشمیر ڈی ایچ او جہلم ویلی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کے اس گھناونے کھیل میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈویژن مظفرآباد میں اس قسم کے تمام میڈیکل سٹورز کلینکس اور لیبارٹریز کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔