ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آئندہ محرم الحرام کے حوالے سے ایک جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا۔ میٹنگ میں پولیس کے اعلیٰ حکام بشمول سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سپیشل برانچ اور ایس ایس پی آپریشنز کے علاوہ حساس اداروں کے نمائندوں اور رینجرز حکام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شہر میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی بھی بحث کا ایک اہم نکتہ تھا۔ اپنے خطاب میں ڈی سی اسلام آباد نے محرم کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس باہمی تعاون کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی جسے تمام ادارے حفاظت اور امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنائیں گے۔
عرفان نواز نے کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام ادارے مقدس مہینے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے متحد حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، محرم کی سرگرمیوں میں تمام شہریوں اور شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔میٹنگ میں سیکیورٹی کے منظر نامے کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے مختلف سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔