Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت
    پوٹھوہار اکتوبر 2, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025Updated:اکتوبر 3, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad police raid press club, inflict worst violence on journalists, break camera, strongly condemn journalistic organizations
    اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا صحافیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافتی تنظیمیں
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے وفاقی پولیس اہلکاروں نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بول دیا، مظاہرین کی آڑ میں پریس کے کیفیٹریا میں موجود صحافیوں پر پولیس اہلکاروں نے بدترین تشدد کیا ، کیمرے توڑے اور موبائل بھی چھین لئے ۔

    اسلام آباد: آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف چند مظاہرین نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر کچھ مظاہرین پریس کلب کے اندر چلے گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکار بھی زبردستی نیشنل پریس کلب کے اندر گھس گئے ۔

    اس دوران اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے نہ صرف مظاہرین کو گرفتار کیا بلکہ اندر موجود صحافیوں اور کلب ملازمین پر بھی تشددکیا اور ایک فوٹو گرافر کا کیمرا بھی توڑ دیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

    نیشنل پریس کلب میں زبردستی گھسنے اور صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کی ہے ۔

    صحافتی تنظموں نے کلب ملازمین، فوٹو گرافرز اور ویڈیو جرنلسٹس پر پولیس تشدد کو دہشت گردی قرار دیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا صحافیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافیوں کی کردار کشی، انہیں دباؤ میں لانے اور اظہار رائے کو سلب کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

    مزید کہا گیا کہ میڈیا نے جنگ کے دوران ذمہ داری سے ملکی و قومی مفاد کو پیش نظر رکھا اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی، رپورٹرز، فری لانسرز کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینا آزاد صحافت کے نظریے کی خلاف ورزی ہے ۔

    صحافتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس کے خلاف اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت اور آئینی و قانونی جدوجہد کا ہر آپشن استعمال کیا جائے گا ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اس واقعے پر ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے انٹرنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ احتجاج کر رہے تھے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکار ان کا پیچھا کرتے ہوئے کلب پہنچے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر
    Next Article ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025

    اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    دسمبر 20, 2025

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید اور کروڑوں کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    عمران خان کو زیادہ عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی،تحریری فیصلہ جاری

    دسمبر 20, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    بلاگ

    اگر آپ ہنرمند ہیں تو جرمنی آپ کو خوش آمدید کہتا ہے

    فروری 27, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کی کیریئر ڈیویلپمنٹ کیلئے جاب فیئر کا انعقاد، خیبر نیٹ ورک کی بھرپور شرکت

    دسمبر 20, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے 3 کم سن بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    دسمبر 20, 2025
    خاص خبریں

    9 مئی حملے، پی ٹی آئی پنجاب کے 4 رہنماوں کو مزید 10،10 سال قید کی سزا

    دسمبر 20, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.