اسلام آباد پولیس نے پولیس افسران کے آف ڈیوٹی یونیفارم پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے وائرلیس کے ذریعے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اہلکار کو ڈیوٹی سے آتے یا جاتے وقت یونیفارم پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ یونیفارم صرف ڈیوٹی کے مقام پر پہنی جائے گی جبکہ ڈیوٹی کے اوقات میں دو اہلکار ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے اور انہیں ہر وقت اپنے ساتھ ہتھیار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ فیصلہ شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے یہ قدم اپنے افسران اور عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔