اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، لائسنس اور تجدید کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ کی چھ ماہ کی فیس 349 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا، نان پروفیشنل لائسنس کی فیس 1800 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دی گئی ہے۔ پروفیشنل لائسنس (LTV اور HTV) کی فیس 2,100 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی فیس بڑھا کر 2000 روپے اور تجدید کی فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تین سال کے لیے تجدید کی فیس 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ معطل شدہ لائسنس کی بحالی کی فیس 20,000 روپے کر دی گئی ہے۔