کرای کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی گٹر میں بچے گرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ،اسلام آباد کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
اسلام آباد: ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق واقعہ قبضے کی جگہ پر بنائی گئی مہر آبادی میں پیش آیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کیلئے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔
ترجمان کے مطابق پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔


