مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، کے ایم سی کے مطابق قابض فوج نے کلگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں نوجوانوں کو شہید کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، قابض فوج نے کلگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں نوجوانوں کو شہید کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی کارروائیوں میں اس ہفتے شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی، دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے ۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ 5 اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی ۔
یاد رہےکہ بھارتی حکومت نے5 اگست 2019 کو یکطرفہ طورپرمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ۔