بھارتی فوج نےکنٹرول لائن پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی. پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان ہوا۔ اس کے بعد بدھ کی صبح بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
دوسری جانب کوٹ کٹھیرا سیکٹر (ضلع کوٹلی) میں بھی واقع بھارتی پوسٹ سرلیا1 کو پاک فوج نے مؤثر طریقے سے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہی کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں میں گھِر گئی اور دشمن کے اہلکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، اور دشمن کی ہر جارحانہ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے میدانِ جنگ میں سبق سکھایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور دشمن کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔