پاکستان بھر میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی آزادی کے77 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پاک فوج کی جانب سے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
ہوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے دستے کی طرف سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے نعرے بُلند کئے گئے،اس کے ساتھ ہی توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ان توپوں کی سلامی کا مقصد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ”ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور وقت آنے پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے قرآن خوانی اور دعاؤں کااہتمام بھی کیا جارہا ہے، ملک بھر میں نماز فجر کے وقت امن واستحکام، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ڈھیر ساری دعائیں بھی کی گئیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی کو عوام جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔