یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسرائیل پر دو ریاستی حل کے لیے زور دیا گیا۔ ۔ دو ریاستی حل کیلئے یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کی جانب سے بھی اسرائیل پر دباو بڑھنے لگا ہے۔
عرب میڈیا کے مطا بق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے لیے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی پیشکش کردی جب کہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے تجویز پر برہمی کا اظہار کیا ۔ فلسطینی وزیر خارجہ کی جانب سے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خود اس جزیرے میں جا کر رہیں ۔اجلاس کے دوران یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی تجویز کو بھونڈا مذاق قرار دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی غزہ میں جاری جنگ روکنے کیلئَے اسرائیہل پر دو ریاستی حل کیلئے زور دیا جاتا رہا ہے