کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم سنبھل گئی اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالئے، قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 208 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔
تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 58 اور رضوان 46 رنز کے انفرادی سکور پر آوٹ ہو گئے، سلمان آغا 19 ، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہ آسکے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، مفاکا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کے 8 وکٹیں باقی ہیں ،صائم ایوب انجری کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہر چکے ہیں اور دو دن کا کھیل بھی باقی ہے ۔