پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ الیکشن نہ لڑ سکا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز منی لانڈرر ہیں اور شہباز شریف جن کیخلاف 24 ارب کے ثابت شدہ سکینڈلز ہیں انکو معاف کر دیا گیا۔ انھوں نی مزید سوال کیا کہ بشریٰ بی بی ایک ٹرسٹی ہیں ، انکو کیوں گرفتار کریں گے؟ ٹرسٹ کی زمین کسی کی ملکیت نہیں ہو سکتی، شوکت خانم کی اربوں روپے کی زمینیں ہیں ، وہ بھی میری ملکیت نہیں ، بشری بی بی بھی ٹرسٹی ہے ایک ٹکہ بھی ہمارا نہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی پارٹی کیساتھ ایسا نہیں ہوا،ان کا کہنا تھا نیب میں شرم نہیں ہے کیونکہ نواز شریف اور زرداری نے توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کی۔ نہ صرف یہ بلکہ نواز شریف نے 6 لاکھ میں بلٹ پروف گاڑی لی، زرداری نے تین گاڑیاں لیں لیکن ان کے توشہ خانہ کیسز اس لیے بند ہیں کہ انہوں نے کہا ہم حاضر ہیں
جنرل باجوہ کی نصیحت کے بارے میں بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگست 2022 میں جنرل باجوہ نے مجھے اور شاہ محمود قریشی سے کہا چپ کر کے بیٹھ جاو تو دو تہائی اکثریت ملے گی۔ اگر خاموش نہ ہوئے تو 30 سیٹوں تک محدود کر دیں گے۔ انھوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر میں الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، پوری دنیا سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے اور سپریم کورٹ کے علاوہ باقی سب ادارے ملیں ہوئے ہیں۔