بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا.
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اپیل میں استدعا کہ ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں اور عدالت این اے 89 میانوالی، این اے122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔