Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں غیرقانونی افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج
    خاص خبریں ستمبر 19, 2025

    پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں غیرقانونی افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج

    ستمبر 19, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Illegal Afghan citizens and Indian military officers are involved in terrorist acts in Pakistan, says Pakistan Army spokesperson
    پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش بھی کر چکا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے ہمارے پاس مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی، وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیـں، پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیےگئےہیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش بھی کر چکا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پرافغان مہاجرین کے انخلاءکی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی، ہمارے پاس مستند شواہد ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاء پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدت پسند سیاسی نظریات کے زیر اثر ہیں جبکہ پاکستان کی ریاست تمام غیرریاستی عناصرکوبلا تفریق مستردکرتی ہے، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں ۔

    ان کا کہنا تھا امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکا بھی اس اسلحے کے دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا، امریکا نےکالعدم مجید بریگیڈ کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشت گرد نام نہاد مسنگ پرسنز کی فہرست میں بھی شامل تھے ۔

    چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور سٹریٹجک تعلقات ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحسن ابدال اور گردونواح میں آشوب چشم کی بیماری میں شدت آگئی
    Next Article راولپنڈی شہر میں ڈینگی بےقابو ہوگیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، تینوں حملہ آور مارے گئے، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    اين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    نومبر 23, 2025
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد؛ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    جرمن میڈیا گروپ ڈی ڈبلیو کے بین الاقوامی وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ

    نومبر 24, 2025
    خاص خبریں

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آور افغانی تھے، رپورٹ

    نومبر 24, 2025
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکہ، این اے 18 ہری پور میں اپنی ہی سیٹ ہار گئی، مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب

    نومبر 24, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.