انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا۔ اس موقع پر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے فیلڈ میں موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے چیکنگ کے نظام کو مزید سخت، مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہتے ہوئے جذبۂ خدمت کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔
آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ متحرک اور پرعزم ہے۔


