پشاور( حسن علیشاہ سے ) اپنی ماں بولی سے پیار کرنے اور اس پہ فخر کرنیوالے ھمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں، نامور اداکار افتخار قیصر اور لکھاری مختار علی نیئر مرحوم کا شمار بھی ان میں قابل ذکر ھے 80 کی دھائ مختار علی نیئر کا لکھا ( دیکھدا جاندا رہ) طنزومزاح پہ مبنی تھا جسے بہت مقبولیت حاصل ھوئ اسی سیریز میں افتخار قیصر نے یادگار رول کیا تھا اور انکا ایک مکالمہ( اب میں بولوں کہ نہ بولوں ) ملک بھر میں مشہور ھوا تھا آج یہ دونوں ھنر مند دنیا میں موجود نہیں مگر انکی فنی صلاحیتوں کی بدولت انکے مداح انکو نہیں بھلا پائے۔