عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کو متنازعہ بناکرجمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عطاتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے جھوٹے کی پٹاری کھلنے والی ہے۔ پی ٹی آئی نے جھوٹا بیانیہ بنایا۔ انہوں نے سب سے زیادہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے ثبوت موجود ہیں۔ہم نے تمام تصدیق شدہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سیکڑوں کی تعداد میں جعلی فارم 45سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے۔فارم 45بنتے ہوئے وقت لگتا ہے۔ پریذائیڈنگ افسر سکیورٹی میں ریٹرننگ آفس جاتاہے اور فارم 45جمع کراتا ہے۔پی ٹی آئی نے عجلت میں فارم 45تیار کیے ہیں۔محض 5یا10فیصد ابتدائی رزلٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپ جشن منارہے ہیں اورپنجاب میں دھاندلی کا رونا رورہے ہیں۔اگر دھاندلی ہوتی تو کیا راناثنااللہ اور سعد رفیق ہارتے؟ آپ نے ڈیجیٹل دہشتگردی کی ہے اور اب بیرونی طاقتوں کو آواز دے رہے ہیںکہ امریکا آپ کی مدد کرے ، آپ کہتے تھے کیا ہم غلام ہیں ،ہاں آپ غلام ہیں۔دوسری جانب حکومت سازی کے بعد گورنرز کی تقرری کیلئے مسلم لیگ ن نے رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا فیصلہ کرلیا ۔رانا ثنا اللہ کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کا مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا