گرمیوں میں اے سی زیادہ چلانے پر زیادہ بل آنے کا خدشہ ہوتا ہے، لیکن سولر پینلز کے استعمال سے آپ کافی حد تک بجلی کے بلوں میں بچت کر سکتے ہیں ۔
شدید گرمی کے باعث ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر میں اے سی کا استعمال کریں، لہٰذا تھوڑی سی سوجھ بوجھ کے ساتھ آپ سولر انرجی سسٹم کے ذریعے ذائد بلوں سے جان چھڑا کر اپنے پیسوں کی بچت بھی کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں لوگ زیادہ تر 1.5ٹن اور 1 ٹن کے اے سی استعمال کرتے ہیں، تاہم بجلی کی قیمتوں کے باعث لوگ اس کے صحیح طریقے کار سے نا واقف ہے جس کی وجہ سے لوگ اے سی سے ٹھیک طرح فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔
سولر سسٹم کے ذریعے اے سی لگانے کے لیے آپ کو سولر پینلز، اس کا اسٹریکچر، انورٹر اور تار سمیت کچھ چھوٹی موٹی اشیا خریدنا ہوں گی۔
1.5 ٹن اور 1 ٹن اے سی کے لیے کتنی پلیٹس چاہیے وہ درج ذیل ہیں۔
1.5 ٹن کا اے سی تقریبا 1.5 سے 2.0 کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی لیتا ہے، مقامی مارکیٹ سے سولر پینل مختلف واٹس مل جاتے ہیں۔
اگر آپ 500 واٹ کے پینل خرید رہے ہیں ، تو آپ کو پاکستان میں 1.5 ٹن اے سی چلانے کے لیے 6سے 7 پلیٹس کی ضرورت ہوگی، اگر آپ نے 585 واٹ کے سولر لیے ہیں تو پھر آپ 5 سے 6 سولر کے ساتھ 1.5 ٹن اے سی چلا سکتے ہیں۔
اور اگر آپ 1 ٹن اے سی استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 3 سے 4 سولر پینل پلیٹس خریدنا ہوں گی۔