نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 3 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے الگ الگ واقعات میں کم از کم 306 افراد ہلاک اور 591 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں، جبکہ کے پی میں تباہ کن بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ریکارڈ کی گئی۔
اس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بالترتیب 61 اور 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سیلاب سے ملک بھر میں 44 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں اور 35 پل بھی متاثر ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 591 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔