مانسہرہ میں گزشتہ 2 روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مانسہرہ 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
بارش سے دریائے کنہار اور دریائے سرن سمیت تمام ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی ہے بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔
مانسہرہ کی پانچوں تحصیلوں ،اوگی ،بالاکوٹ ،بفہ پکھل ،دربند میں تمام ندی نالے بپھر گئے سیلابی پانی سڑکوں پر آنے سے سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے الرٹ ہے بالاکوٹ میں پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔