گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ انشورنس سروس بند کر دی گئی، اس حوالے وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ انشورنس سروس بند کرنے سے متعلق قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے ۔
وفاقی وزیر تجارت کے مطابق وفاق نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ انشورنس کی فنڈنگ روک دی ہے، وہاں سٹیٹ لائف ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی ۔
جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ، بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جا رہی ہے ۔