حضرو میں تھانہ رنگو پولیس کی بڑی کاروائی ، راہزنی کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
تھانہ رنگو پولیس نے گزشتہ دنوں راہزنی کے مقدمات میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، رنگو پولیس نے شہری سے موٹر سائیکل ہنڈا 125، موبائل فون اور پرس اسلحہ کی نوک پر چھیننے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور 30 بور پسٹل بمع ایمونیشن برآمد کی گئی ۔
تھانہ رنگو پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔


