حسن ابدال میں موٹر وے پر پتھر گڑھ کے قریب ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا ہے ، حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے علاقے پتھر گڑھ کے قریب موٹر وے ایم ون پر مانسہرہ جانے والی ہائی ایس کو حادثہ پیش آیا ۔
ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں،لاش اور زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیاگیا ۔


