بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حسینہ واجد الیکشن کا اعلان ہوتے ہی واپس بنگلا دیش جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سجیب واجد جوائے کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ بھارت میں عارضی طور پر رہ رہی ہے، بنگالی عبوری حکومت جیسے ہی الیکشن کا اعلان کرے گی شیخ حسینہ واجد واپس جائیں گی۔
حسینہ واجد کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔
واضح رہے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبا تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں اور ابھی تک بھارت میں مقیم ہیں۔