ریسکیو 1122 ہری پور نے اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ہری پور نے اپریل کے مہینے میں 225 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔
ریسکیو 1122 ہری پور کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 17715 کالز موصول ہوئیں جن میں 12370 غیر ضروری اور جعلی کالز تھیں، ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اپریل میں 136 میڈیکل،75 روڈ ٹریفک حادثات،4 آگ لگنے کے واقعات، 5 لڑائی جھگڑے اور 5 متفرق قسم کے واقعات میں مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 246 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 14 افراد انتقال کر گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد کا کہناتھا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع ہری پور کی عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔