ضلع ہری پور میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے
این اے 18
این اے 18 ہری پور سے 604 میں سے 321 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نتائج کے مطابق این اے 18 پر آزاد امیدوار عمر ایوب خان ایک لاکھ 5 ہزار 527 ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔
ان کے بعد دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے بابر نواز ہیں جنہوں نے 61 ہزار 908 ووٹ لئے۔
حلقہ پی کے 48
حلقہ پی کے 48 پر مجموعی طور پر 190 پولنگ سٹیشنز میں 136 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ملک عدیل اقبال 31354 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آ گئے۔
اس حلقہ پر آزاد امیدوار گوہر نواز خان 18779 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حامد شاہ 11880 تیسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی کے 46
پی کے 46 ہری پور پر آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 60100 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد 25 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آ گئے۔
حلقہ پی کے 47
ہری پور کے ضلع پی کے 47 خانپور کی 188پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا۔
ان نتائج کےمطابق أزاد أمیدوار ارشد ایوب 62343 لے کر کامیاب قرار پائِے جبکہ اسی حلقہ پر أزاد أمیدوار راجہ فیصل نے 29723 ووٹ حاصل کئے۔