ہری پور میں رجسٹرار آفس کا مسئلہ ابھی تک برقرار، اٹھائیس جون سے آج تک رجسٹرار آفس بند ہیں۔ عوام رجسٹری و انتقال کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔
عملے کی غیر موجودگی کے باعث عوام گھنٹوں انتظار کرتے کرتے عاجز آگئے ہیں سب رجسٹرار آفس ، ریکارڈ روم ، رجسٹریشن محرر کے آفسسز پر تالے لگے ہیں۔ عوامی حلقوں نے فلفور رجسٹرار آفس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔اور عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک کوئی ایک سروس ڈیسک یہاں ایکٹیو کریں جو آنے والے تمام سائلین کو آگاہ کر سکے۔ اس حوالے سے سب رجسٹرار سید اسامہ شیرازی کا کہنا تھا کہ میں نے بارہ جولائی کو چارج لیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آفس آتا ہوں لیکن سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوں ، اکیلا تو سارے کام نہیں کر سکتا، پورے آفس میں نہ محرر ہے نہ کوئی باقی عملا مجھے پورا سٹاف مہیا کیا جائے تاکہ فی الفور پینڈنگ کاموں کو شروع کیا جا سکے