خیبر نیٹ ورک کے ٹو ټيلی وژن کی خبر پر ایکشن، ہری پور کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، سڑکوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ اٹھاکر آمدورفت کیلئے بحال کر دی گئیں ۔
ہری پور: تحصیل غازی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیٹ گلی اور دیگر علاقوں کے روڈ کو کھولنے کے لیے امدادی کارروائی شروع کردی ہے ۔
کے ٹو ٹی وی کی خبر پر انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو دنوں سے بند روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
واضح رہے کہ غازی سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھیں، جس کے باعث مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، اس حوالے سے کے ٹو ٹیلی وژن نے خبر نشر کی تھی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیا ۔