ہری پور کی تحصیل غازی کے گاؤں نقرچیاں، میاں ڈھیری میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کو مار مار کر قتل کر دیا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ مقتولہ، جس کی شناخت صائمہ بی بی کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 34 سال تھی، گزشتہ ہفتے اس تشدد سے دم توڑ گئی۔بی بی کے بھائی باسط محمود کی جانب سے غازی تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد صابر نشے کا عادی تھا اور وہ اپنی بیوی اور ان کے چار بچوں کو باقاعدگی سے جسمانی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم صابر کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق صابر اور اس کی اہلیہ کے درمیان مکان کی فروخت کو لے کر شدید جھگڑا ہوا۔
غازی محمد عامر، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ ان کے گھر کی فروخت کے حوالے سے جھگڑا کیا، جس پر بیوی نے سخت اعتراض کیا، اور کہا کہ یہ ان کے بچوں کا گھر ہے اور وہ اس سے کبھی اتفاق نہیں کرے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ باسط محمود نے وائس پی کے کو بتایا کہ انہیں بی بی کی موت کی خبر ملزم کے بھائی سے ملی۔ "ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے اور گاؤں پہنچنے کے بعد، اس نے، مقامی باشندوں کی مدد سے، اپنی بہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے غازی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی،” صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ بعد میں پوچھ گچھ کے نتیجے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ملزم نے جرم کا اعتراف کیا۔