وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی ہر حال میں مدد کریں گے۔
حاجی گلبر خان کا سیلاب سے متاثر انفراسٹرکچر کی بحالی کا بھی اعلان ۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی یقینی بنائی جائے گی ، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور متاثرہ شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے احکامات متعلقہ اداروں کو دے دیئے گئے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان کی پوری کوشش ہے کہ سیلاب سے جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے اس کاجلد ازجلد ازالہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرضرورت پڑی تووفاق سے بھی لئے فنڈز کی بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے باعث کافی لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور مختلف شاہراہوں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔