عالمی منڈی میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت114.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 97.23 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں کشیدگی اور تنصیبات پر حملوں کے باعث سپلائی میں خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور مہنگائی پر پڑ سکتے ہیں۔


