انسداد دہشت گردی عدالت گلگت نے خاتون کے قتل میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنادی۔
اے ٹی سی کورٹ میں نور کالونی خاتون قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر فیصلہ سناتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر 1 گلگت کے جج رحمت شاہ نے نور کالونی جوٹیال میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کے مرکزی مجرم ایثار حسین کو سزائے موت، بارہ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شریک مجرم کامران حسین کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔
ملزمان نےدسمبر 2022 کو نور کالونی جوٹیال میں رات کو گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے ایک خاتون کو قتل کر دیا تھا جنہیں بعد ازاں پولیس نے گرفتار کیا اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت انسدادِ دہشتگردی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر خنجر بیگ اور معروف قانون دان اسلام الدین ایڈووکیٹ اور امتیاز احمد ایڈووکیٹ جبکہ ملزمان کی جانب سے برہان ولی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔