گلگت بلتستان کو آئی ٹی فری لانسنگ کا مرکز بنانے کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ پی ایس ای بی اور ایس سی او تین سافٹوئیر ٹیکنالوجی پارکس میں شراکت داری کریں گے ۔ گلگت بلتستان کے 14 سکولوں میں فری لانسنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔
دیامر، غذر اور نگر میں واقع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس کو اپ گریڈ کیا جائے گاایس سی او، پی ایس ای بی اور گلگت بلتستان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی حکام نے دستخط کیے ۔مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، چیف سکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔گلگت بلتستان میں شرکت داری سے علاقہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنے گا، ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ آئی ٹی سینٹرز کا مقصد ڈیجیٹل لٹریسی کو بڑھانا ہے۔