بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اگلے سال سے بی آئی ایس پی سپانسرشپ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے سہ ماہی قسط دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردی جائے گی۔
روبینہ خالد انہوں نے کہا کہ خواتین کو مختلف ہنرسکھانے کیلئے بے نظیر سکلز پروگرام شروع کیاجارہا ہے جس سے وہ باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے لائق ہوسکیں گی۔ ملک بھر میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ان گھرانوں کے لئے ہے جو معاشی طور پر کمزور ہیں بینظیر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام جلد شروع گا یہ پروگرام خواتین کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں خالی اسامیوں پر جلد تقرریاں ہونگی تاکہ دفاتر کو مکمل طور پر فعال رکھنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ گلگت میں بی آئی ایس پی کو سرکاری دفتر کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ مستحقین کا بینک اکاونٹ کھول کر رقم دائریکٹ ان کے اکاونٹ میں منتقل کریں۔