ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔مختلف سیاسی جماعتیں جلسے ،ریلیاں اور کارنر میٹنگزکرکے اپنے ووٹرز کو قائل کررہی ہیں۔
آئندہ عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جارہے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ شہر شہر ،قریہ قریہ سیاسی رہنماں جلسے ،ریلیاں اور کارنر میٹنگز کا اہتما کررہے ہیں۔ ملک بھرمیں تاہم شاہراہوں پر پینا فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے آج راجن پور میں سیاسی پاور شو کیا جا رہا ہے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔لیگی صدر شہباز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے کیلئے پچیس فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی اپنے کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے سیاسی میدان میں اتر چکی ہے۔ ادھرپاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ دنوں اپنا انتخابی منشور چنو نئی سوچ کے نام سے دیا۔جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی اپنا منشور ملک کو نواز دو کے نام سے جاری کیا۔جبکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے بھی اپنے منشور نیا پاکستان اور تبدیلی کے نظام سے جاری کیا۔تینوں پارٹیوں کی جانب سے اپنے منشور میں مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت سے نمٹنے کے منصوبے پیش کیئے گئے ہیں