Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    دسمبر 11, 2025
    خاص خبریں

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف کا علما کنونشن سے خطاب

    دسمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
    خاص خبریں دسمبر 11, 2025

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    دسمبر 11, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Former ISI DG Faiz Hameed sentenced to 14 years in prison
    پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور لوگوں کو غلط طریقے سے نقصان پہنچانے سے متعلق چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور لوگوں کو غلط طریقے سے نقصان پہنچانے سے متعلق چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ۔

    سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور متعلقہ افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے، عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے اور ملزم کو دفاع کیلئے وکیلوں کی ٹیم منتخب کرنے سمیت تمام قانونی حقوق فراہم کئے گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزم کے سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 12 اگست 2024 کو سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کئے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

    دسمبر 10, 2025

    فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف کا علما کنونشن سے خطاب

    دسمبر 10, 2025

    چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    دسمبر 11, 2025
    خاص خبریں

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف کا علما کنونشن سے خطاب

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    صحت

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    دسمبر 11, 2025
    خاص خبریں

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علما کرام اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم شہبازشریف کا علما کنونشن سے خطاب

    دسمبر 10, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.